راولپنڈی جنگ نیوز) چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف نے بجلی قیمتوں میں کمی کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور (ن) لیگ کی عوام دوست پالیسیوں کا مظہر ہے۔ وفود سے بات کرتے ہوئے راجہ محمد حنیف نے کہا کہ فیصلے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ تاجر برادری اور کاروباری ماحول میں بھی بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں مثبت نتائج عوام کے سامنے ہیں۔