• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال ماہرین نے امام الحق کو ہوائی سفر کے لئے فٹ قرار دے دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم انتظامیہ اور میڈیکل پینل امام الحق کی صحت یابی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔اتوار کو پاکستانی ٹیم نے آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہونا ہے۔پاکستانی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امام اب بہتر محسوس کر رہے ہیں اور بہترحالت میں ہیں۔ تورنگا اسپتال کے ماہرین نے تمام کھیلوں کی سرگرمیوں سے دو ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انہیں ہوائی سفر کے لیے بھی فٹ قرار دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو بیٹنگ کے دوران رننگ کرتے ہوئے چہرے پر گیند لگ گئی۔فیلڈر کے تھرو سے گیند ان کے ہیلمٹ کے اندر سے انہیں زخمی کر گئی۔ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران امام الحق کو فیلڈر کی تھرو کی ہوئی گیند ہیلمٹ کے گرل سے ہوتی ہوئی چہرے پر جا لگی۔گیند چہرے پر لگنے کے باعث امام الحق ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے بعد میں انہیں مزید ٹیسٹ کے لئے ایمبولینس میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھاٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ گیند امام الحق کے جبڑے پر لگی، امام الحق کن کشن ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے، امام الحق کی جگہ عثمان خان بیٹنگ کے لئے آئے تھےمیچ کے بعد ٹیم کے تر جمان نے کہا کہ مام الحق کو بیٹنگ کے دوران چہرے پر ہلکی چوٹ آئی۔ اسے فوری طور پر طبی ٹیم نے شرکت کی اور تفصیلی تشخیص کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید