• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائم ایوب فٹ قرار، آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ اوپنر صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے فٹ قرار دے دیا ہے۔ لندن میں ری ہیب مکمل ہونے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اہل خانہ کے ساتھ منائی۔ وہ عید سے قبل لاہور پہنچے تھے۔ صائم ایوب اور محمد حارث پیر کو پشاور زلمی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ صائم کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا جس کے بعد وہ کرکٹ مقابلوں سے دور تھے۔ دریں اثنا پی ایس ایل دس سے قبل پشاور زلمی کے میکس برائنٹ، نجیب اللہ زدران، مہران ممتاز، معاذصداقت، عبدالصمد، عارف یعقوب اور علی رضا نے ٹیم کو انتظامیہ کو رپورٹ کردیا ہے، اوراسلام آباد کلب میں پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے اسلام آباد پہنچ کر ٹیم جوائن کر لیں گے۔
اسپورٹس سے مزید