• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ویزا پالیسیاں، ورلڈ کپ 2026 کا کیا ہوگا، فٹبال حلقے پریشان

پیرس (جنگ نیوز) امریکا میں صدر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حالیہ فیصلوں نے پوری دنیا میں ہلچل مچارکھی ہے، ایسے میں فٹبال حلقے اس بات پر تشویش میں مبتلا ہیں کہ امریکا کی نئی ویزا پالیسیوں کا اثر 2026 فٹبال ورلڈکپ پر پڑ سکتا ہے۔ 2026 کے ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو 11 جون سے 19 جولائی تک کرنی ہے ۔ امریکا 78 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نافذ کردہ سخت ضابطوں کے ساتھ مل کر طویل ویزا اپوائنٹمنٹ کا انتظار فٹ بال شائقین کے لیے ورلڈ کپ کے لیے امریکہ جانا مشکل بنا سکتا ہے۔
اسپورٹس سے مزید