• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ انڈر 23 اسکواش، پاکستان کے نور اور حمزہ کا کامیاب آغاز

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کے نور اور حمزہ نے میچز جیت لیے جبکہ ویمن ایونٹ میں پاکستان کی مریم ملک، ثنا بہادر اور آمنہ فیاض کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔چیمپئن شپ کے پہلے روزنمبر دو سیڈ پاکستان کے نور زمان نے کویت کے حسین الزاتاری کو 1-3 سے شکست دی۔ انڈر 23 اسکواش ورلڈچیمپئن شپ پہلی بار کھیلی جاری ہے۔ پاکستان کے حمزہ خان نے بھی پہلا راؤنڈ جیت کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی، حمزہ نے رومانیہ کے راڈو اسٹیفن پینا کو3-0 سے شکست دی۔ پاکستان کے محمد عماد کو پہلے راؤنڈ میں ملائشیا کے امیشن راج چندرن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویمن ایونٹ میں پاکستان کی مریم ملک کو اسپین کی نوا رومیرو سے ، ثنا بہادر کو چیک ری پبلک کی تماراہولزبایورووا سے اور آمنہ فیاض کو جاپان کی کرومی تاکاہاشی سے پہلے ہی راؤنڈ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسپورٹس سے مزید