• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پیس تھرو اسپورٹس ڈے منایا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اقوام متحدہ کے تحت 6 اپریل کو دنیا بھر میں منائے جانے والے پیس تھرواسپورٹس ڈے کے موقع پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، سافٹ بال فیڈریشن، سندھ اولمپکس ، کراٹے فیڈریشن سمیت مختلف اسپورٹس فیڈریشنز کیجانب سے تقاریب کااہتمام کیا گیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے کہا ہے کہ ہم کھیلوں کے ذریعے امن کا عالمی دن منانے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہیں ۔ پی او اے کے سکریٹری خالد محمود، سندھ اولمپکس کے سکریٹری احمد علی راجپوت، فاطمہ لاکھانی، ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف، اصغر بلوچ، آصف عظیم نے بھی خطاب کیا۔

اسپورٹس سے مزید