کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ’قلندرزنائٹ‘ کی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میںلاہور قلندرز کٹ کی رونمائی کردی گئی۔ قلندرز نائٹ پروگرام میں شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کا کیک کاٹ گیا ۔ اس موقع پر کپتان شاہین شاہ نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کا قلندرز نائٹ پروگرام نے شرکت کرنے پر شکریہ ، شائقین نے یہاں آکر ثابت کیا ہے کہ وہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے پیار کرتے ہیں پی ایس ایل آرہا ہے شائقین میچ دیکھنے گرانڈ ضرور آئیں۔