کراچی( اسٹاف رپورٹر) عمان کی ہاکی ٹیم آفیشلز کے ہمراہ چار دوستانہ میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔ پی ایچ ایف آفیشلز نے پرتپاک استقبال کیا ۔ مہمان اور میزبان جونیئر ہاکی ٹیم پیر کو لاہور میں پریکٹس کرے گی، پہلا ٹیسٹ منگل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔