• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز کیلئے فنڈز جاری نہ ہوئے، منتظمین کو مشکلات کا سامنا

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) 35ویں قومی گیمز کے آغاز میں25 دن سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے لیکن حکومت سندھ کی جانب سے فنڈ جاری نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث آرگنائزر کو مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے، ٹیموں کو بھی تیاری کیلئے رقم جاری نہیں ہوسکی، منتظمین کو کھلاڑیوں کی کٹ و دیگر امورمیں دشواری کا سامنا ہے ۔ گیمز کا سکریٹریٹ فعال ہوا ہے نہ ہی لوگو اور مسکوٹ جاری ہوسکا ہے۔ منگل کو آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈ ریلیز نہ ہونے سے مشکلات ہیں ، امید ہے رواں ہفتے میں بہت کچھ بہتر ہوجائے گا، کوشش ہے کہ سکریٹریٹ اسی ہفتے کام شروع کردے، سندھ کی مختلف ٹیموں کے ٹرائلز شروع ہوگئے ہیں۔ والی بال ٹیموں کے ٹرائلز 19اپریل کو کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں لئے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید