• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کیلئے حج فلائٹس کے شیڈول کی منظوری دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزارت مذہبی امور نے حج 2025کیلئے حج فلائٹس کے شیڈول کی منظوری دیدی ۔پہلی پرواز 29اپریل اور آخری 31مئی کو روانہ ہوگی ،عازمین کو حج پرواز سے 10دن پہلے متعلقہ حاجی کیمپ میں ویکسین لگوانے کی ہدایت ،سر کاری ملازم شیڈول کے مطابق چھٹی لے لیں ،سر کاری حج سکیم تحت 89ہزار عا زمین حج 5ایئر لائنز کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ساتھ معاہدہ کے تحت پانچ ایئر لائنز حج اپریشن میں حصہ لیں گی۔ سر کاری ملازمین اپنے حج شیڈول کے مطا بق اپنے دفتر سے این او سی لے لیں اور رخصت منظور کرالیں۔ عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حج پرواز سے دس دن پہلےاپنے متعلقہ حاجی کیمپ میںویکسین لگوالیں جو لازمی ہے۔ اس میںپولیو سے بچائو کی ویکسین ، گردن توڑ بخار ۔اور سیزنل انفوالئنزا شامل ہیں۔عازمین حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 8اپریل سے شروع ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید