• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او ایس ماڈل بے سہارا بچوں کیلئے ایک مثالی سسٹم، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایس او ایس ماڈل بے سہارا بچوں کے لیے ایک مثالی سسٹم ہےجو والدین کی حمایت سے محروم بچوں کو خاندان جیسی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے صوبائی حکومت اور ایس او ایس چلڈرن ولیجز کے درمیان پائیدار تعاون کے اعتراف میں تعلیمی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 437 ملین روپے کی مالیاتی سپورٹ کے ساتھ ساتھ کراچی، خیرپور اور جامشورو میں زمین کی فراہمی کا اعلان ۔ وزیراعلیٰ سندھ ذاتی مصروفیات کی بناپرتقریب میں شرکت نہ کرسکے، اس ضمن میں وزیر بلدیات سعید غنی نے تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کی نمائندگی کی اور ان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ سندھ میں ایس او ایس چلڈرن ولیجز کی جانب سے فراہم کی جانے والی چار دہائیوں کی خدمات کی مناسبت سے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں معزز سامعین ، بشمول ایس او ایس چلڈرن ولیجز انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر ڈیریجے ورڈوفا، ایس او ایس پاکستان کے نو منتخب صدر شاہد حمید، ایس او ایس سندھ کے چیئرمین جاوید جبار، سیکریٹری ایس او ایس سندھ محترمہ نورین حمید، ایس او ایس صدر کے ایگزیکٹو اسسٹنٹ مسٹر پیٹر سیفر کے ساتھ ساتھ سفارت کاروں، کاروباری نمائندوں، مخیر حضرات، رضاکاروں اور ایس اوایس ولیجز سے وابستہ بچوں نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید