• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نومبر احتجاج ، PTI کے 88 کارکن 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 88کارکنوں کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ قبل ازیں پراسیکوٹر نے کہا کہ تمام ملزمان کو شناخت کر لیا گیا ، انہوں نے عدالت سے ملزمان کو تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان سے اسلحہ و دیگر اشیا ء برآمد کرنی ہیں،جبکہ وکلا ءصفائی کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی،بعد ازاں عدالت نے ملزمان کا 4 روزہجسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں 9 اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا،یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ کوہسار اورتھانہ تر نو ل میں میں مقدمات درج ہیں۔
اہم خبریں سے مزید