• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 اپریل کی ریلی کراچی کی آواز ہوگی، آفاق احمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کےعوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو حقوق دلانے کیلئے 12اپریل کو یوپی موڑ نیوکراچی سے مزار قائد اعظم تک ریلی نکالی جائیگی، یہ ریلی سب کیلئے ہے، ریلی کراچی کی آواز ہوگی۔وہ ہفتے کوکراچی کی ماربل مارکیٹ، گارڈن مارکیٹ، ٹمبر مارکیٹ، چپل گلی، ایم اے جناح روڈ، موبائل مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں کے دورے، تاجر تنظیموں کے رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ آفاق احمد نے کہا کہ آج میں بزنس کمیونٹی کے مسائل سننے اور ریلی میں شرکت کیلئے ان سے درخواست کرنے آیا ہوں ۔انھوں نےبجلی کی زائد بلنگ، تباہ حال انفراسٹرکچر، امن و امان ، پانی کے مسائل ہی تاجروں کے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اداروں کو قومیا کر صنعت کو تباہ کردیا ۔آفاق احمد نے کہا کہ سیاسی قیادت نہ ہونے اور بدعنوان حکومت کے سبب تاجر تجارت نہیں کرپارہے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت کم کرنے پر ردعمل میں کہا کہ 10 بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ایک بار کمی کردی گئی ہے۔قبل ازیں تاجر برادری کی دعوت پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا شہر کے بازاروں کا دورہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید