• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو سافٹ نے اسرائیل کو غزہ پر جارحیت کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی دی، خاتون انجینئر

کراچی(نیوزڈیسک)خاتون انجینئر ابتھال ابو سعد نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی اسرائیلی فوج کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی فراہم کر رہی ہیں تاکہ اسے غزہ پر جارحیت میں استعمال کیا جاسکے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب میں مائیکروسافٹ کی انجینئر ابتھال ابو سعد کہہ رہی ہیں کہ مائیکرو سافٹ نے ہمارے خطے میں نسل کشی شروع کی ہے، نسل کشی کا اے آئی کا استعمال بند کرو۔س دوران ایک خاتون سیکیورٹی اہلکار انہیں تقریب سے باہر لے جا رہی ہیں، جبکہ باہمت انجینئر ابتھال ابو سعد کہہ رہی ہیں کہ تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، پورے مائیکروسافٹ کے ہاتھ خون آلودہ ہیں، تم لوگ تقریب کیسے کر سکتے ہو؟انہوں نے مزید کہا کہ مائیکروسافٹ بچوں کو مار رہا ہے، شرم کرو، شرم کرو۔اس کے ساتھ ہی انہیں تقریب سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔ادھر، باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے سب سے بڑا خوف کہ میں اپنی 9 سے 5 کی نوکری چھوڑوں، اور مجھے علم ہوا کہ ہمارے ساتھیوں کی وجہ سے بچے مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سوچ میرے دل اور دماغ پر غالب ہے، اسی وجہ سے میں نے بولنے کا فیصلہ کیا، حالانکہ مجھے اس کے نتائج کا اندازہ تھا۔
اہم خبریں سے مزید