• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیے مل کر اپنے کھیلوں کے نظام کو مضبوط کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سول سوسائٹی اور ترقیاتی شراکت داروں نے اپیل کی ہے کہ تعلیم، صحت، ترقی اور امن سے متعلق پالیسیوں اور پروگراموں میں کھیل کو مؤثر انداز سے شامل کریں۔ آئیے ہم سب مل کر اپنے کھیلوں کے نظام کو مضبوط کریں اور آنے والی نسلوں کیلئے ایک زیادہ جامع، بااختیار اور پائیدار معاشرہ تشکیل دیں، ادارہ جاتی نظم و نسق کو بہتر بنا نے کیلئے کھیلوں کی قومی فیڈریشنز میں اصلاحات متعارف کروا رہے ہیں۔ حکومت کھیلوں کی قومی فیڈریشنز میں شفافیت، جوابدہی اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنانے کیلئے اصلاحات متعارف کروا رہی ہے تاکہ ادارہ جاتی نظم و نسق کو بہتر بنایا جا سکے، کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کو مقدم رکھا جا سکے اور کھیلوں کے میدان میں اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔ ملک گیر تربیتی کیمپوں کے انعقاد سے لے کر 2026 میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری تک، پاکستان خطے میں کھیلوں کی مہارت اور سیاحت کا مرکز بننے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے یہ اپیل گزشتہ روز کھیلوں کے عالمی دن برائے ترقی و امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کھیل، قومی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت اجاگر کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے کھیلوں کو اپنے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون قرار دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید