• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی کا رابطہ، بجلی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےٹیلی فونک رابطہ کیا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق وزیرِ اعظم نےان کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے ان سے گفتگو میں کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے۔ وز یرِاعظم نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ وزیرِ اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صیہونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم کی بجلی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے،مزید ریلیف کی گنجائش موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید