• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سرحد سے دراندازی ناکام، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 4 زخمی

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 4 زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت کو بارہا موثر بارڈر مینجمنٹ کے لئے کہا ہے، امید ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گی، علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پرعزم ہیں۔فتنہ خوارج اور دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوراج کے گروپ نے ہفتے اور اتوار کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی تھی۔ ترجمان پاک فوج نے مطالبہ کیا کہ افغانستان خوارج کو پاکستان مین دہشتگردی کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، توقع ہے افغان حکومت پاکستان کے خلاف افغانستان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا۔

اہم خبریں سے مزید