• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ طور پر خواتین سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس آئی یو نے مبینہ طور پرخواتین سے طلائی زیورات اورنقد ی لوٹنے میں ملوث تین ملزمان ریاض محمود عرف فوجی،دلدار خان اور محمد وقاص کو گرفتار کرلیا،ترجمان ایس آئی یو کے مطابق ملزمان خطر ناک اور عادی جرائم پیشہ ہیں ، 9 مارچ کو تھانہ فیروز آباد کی حدود میں ایک خاتون سے طلائی چوڑیاں ،انگوٹھی،ہار اور بالیاں اسلحہ کے زور پر خوفزدہ کرکے چھینی جس کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید