اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ بائیس کے افسر محی الدین وانی کو تبدیل کرکے وفاقی سیکرٹری بین الصو بائی رابطہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔سیکرٹری بین الصو بائی رابطہ کا عہدہ 31مارچ کو ظہور احمد کی ر یٹائرمنٹ سے خالی ہوا تھا۔ محی الدین وانی نے گزشتہ ایک سال میں وزارت تعلیم میں کئی اہم پراجیکٹس شروع کئے جن میں اسلام آ باد کے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور دانش سکول اور یونیورسٹی کا قیام شامل ہیں۔ وفاقی سیکرٹری وزارت صحت اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ بائیس کے افسر ندیم محبوب کو تبدیل کرکے نیا سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تر بیت تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان دونوں سیکرٹریوں کو تبدیل کرنے کے با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کر دیے ہیں۔ نئے سیکرٹری صحت کی تعیناتی جلد کی جا ئے گی۔