ملتان(سٹاف رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ مچھلی کی طلب کم ہو گئی ۔ملک بھر میں موسم گرماکی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملتان شہر میں دریائی اور فارمی مچھلی کی مانگ مسلسل کم ہو رہی ہے۔اس وقت شہر کے مختلف علاقوں کینٹ، گلگشت، نیوملتان، ممتازآباد ،اندرون شہر،ایم ڈی اے چوک وغیرہ میں مچھلی کی فروخت کا کام کیا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ سے مچھلی کی قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی۔