• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سو سائٹی اور کمیونٹی فعال اور جامع معاشرے کے بنیادی ستون ہیں، رفیق رجوانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) انجینئر ملک محمد آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ کی جانب سے سول سو سائٹی اور معززین شہر کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سول سو سائٹی اور کمیونٹی ایک فعال اور جامع معاشرے کے بنیادی ستون ہیں، ترقی کے لئے ضروری ہے کہ معاشرتی رابطہ کاری اور ہم آہنگی کے رویوں کو نہ صرف آگے بڑ ھایا جائے بلکہ ان روابط کو مضبوط بنیادوں پر استوار بھی کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ صیہونی طاقتوں کے زیر عتاب ہے بالخصوص فلسطین میں مسلمانوں پرانسانی تاریخ کا بد ترین ظلم کیا جارہا ہے، ہر آنکھ اشک بار ہے اللہ کے حضور ہم پوری قوم فلسطینیوں کی بقا و سلامتی کیلئے دعا گو ہیں ،سابق وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری اور سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں اور سربراہ خاندان گیلانیاں مخدوم یزدانی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی ملک کی حقیقی ترقی ممکن ہے ، تقریب میں چیف کوآرڈینیٹر سول سو سائٹی فورم شاہد محمود انصاری، نائب صدر ایوان صنعت و تجارت اظہر خان بلوچ، فوکل پرسن سی ایم پنجاب سیل عمر فاروق بھٹی، عثمان خان بابر، ملک فیض رسول رجوانہ ڈپٹی اٹارنی جنرل، ملک اعجاز رجوانہ سابق چیئرمین، ڈاکٹر فاروق لنگاہ سینئر رہنما سیول سوسائٹی، عامر محمود نقشبندی سینئر رہنما سیول سوسائٹی، طاہرہ نسیم، صدر ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، سابق چیئر پرسن سی ایس ایف عابدہ بخاری، چیف آرگنائزر سی ایس ایف اورنگزیب خان بلوچ ایڈووکیٹ، چیئرمین احسان خان سدوزئی، جنرل سیکرٹری چوہدری منصور احمد، خواجہ حبیب صدیقی، طلال صدیقی، تحسین خان بابر، ملک امیر نواز، منورخورشید صدیقی، جواد امین قریشی، مطلوب حسین بخاری، ملک محمد یوسف ،فرحت چغتائی، ییحیٰ بھٹی، عدیل یوسف چعتائی، حسیب رجوانہ، ذنیر رجوانہ، زمان اکبر، اقبال بلوچ، ڈاکٹر عامر بشیر، ڈاکٹر قیصر اقبال، فرحان الحق حقانی، تصورحیات، عبدالسلام سندھو، حمزہ حسین سمیت دیگر شریک تھے۔
ملتان سے مزید