• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کی زیر صدارت ٹریفک مسائل کے حل سے متعلق اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت ٹریفک مسائل کے حل بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔کمشنر نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے مؤثر حل کے لیے جدید ترین اشارے نصب کیے گئے ہیں،  شہر کے مرکزی چوراہوں، بشمول بوسن روڈ پر واقع نو نمبر چوک،سیدے وال چوک کو ختم کر کے جدید وسیع سٹرکوں ، سلپ ویز، انفراسٹرکچر میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جس میں سڑکوں کی توسیع بھی شامل ہے،عوامی سہولت کے پیش نظر، شہر کے مختلف پارکنگ پلازوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور ان کی حدود مقرر کی گئیں، تمام پارکنگ پلازہ اپنی مخصوص حدود میں پارکنگ فعال کریں، یا متبادل کے طور پر ویلے پارکنگ سسٹم متعارف کرائیں، غیر ضروری روڈ کٹ کو بند کیا گیا جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئی۔
ملتان سے مزید