• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں،ہائیکورٹ بار ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کےصدر محمد اظہر خان مغل،جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ،نائب صدر حافظ شعیب قریشی،فنانس سیکرٹری محمد حنفیہ عباس بخاری اور لائبریری سیکرٹری میڈم سمیرا انجم نے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان غزہ وفلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بمباری جس میں معصوم بچے، خواتین اور بزرگ کی شہادتوں پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی وکلاء برادری پُر زور مذمت کرتی ہے اور اس بات کی یقین دہانی کراتی ہے کہ پاکستانی عوام فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور اُن کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ آج سے ہائیکورٹ بار ملتان میں اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا، ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں اسرائیلی مصنوعات کا فوری بائیکاٹ کیا جائے - انہوں نے ہائیکورٹ بار ملتان سے منسلک تمام ضلعی و تحصیل بارز میں بھی احتجاج کا اعلان کیا ۔
ملتان سے مزید