ملتان (سٹاف رپورٹر )ملتان سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز دیہی و بنیادی مراکز صحت کو آؤٹ سروس کرنے کے خلاف آج لاہور اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دیں گے جہاں وہ مطالبات کے حق کیلئے نعرے بازی کریں گے ،بتایا جارہا ہے ملتان ڈویژن سے بھی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی کافی بڑی تعداد رکاوٹوں کے باوجود لاہور پہنچ چکی ہے جب کہ باقی افراد آج اسمبلی ہال جمع ہونگے جہاں وہ مطالبات کے منظور ہونے تک احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، دوسری جانب حکومت کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کیلئے سرکاری مشینری بھی حرکت میں آ چکی ہے-