لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹر سے) گڑھی شاہو کے علاقے میں 2 نشئیوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا۔ایک نے چھر ی کے وار کرکے دوسرے کوقتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی ،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ،ملزم فرار ہوگیا۔