• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی ریاست ٹیکساس میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں اب تک 480 سے زائد خسرہ کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ امریکا بھر میں خسرہ سے اب تک 3 اموات ہو چکی ہیں۔

خسرہ کے کیسز نیو میکسیکو، اوکلاہوما اور کنساس تک پھیل چکے ہیں۔

امریکی وزیرِ صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے مطابق رواں سال خسرہ کے 600 سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خسرہ کے پھیلاؤ کو روکنے کا سب سے مؤثر طریقہ MMR ویکسین ہے۔

امریکی وزیرِ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا 2000ء میں ملک سے خسرہ کے خاتمے کا اعلان کر چکا ہے۔

صحت سے مزید
بین الاقوامی خبریں سے مزید