خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 21 اپریل سے شروع ہوگی۔
پشاور سے صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 60 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم کیلئے 30 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، پولیو ٹیمیوں کی سیکیورٹی کیلئے 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔