• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوار کو شارع فیصل پر تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ ہوگا، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی دہشت گردی و جارحیت، فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی بھر میں یکجہتی کیمپ،جمعہ 11اپریل کو ایک ہزار سے زائد مقامات پر کارنر میٹنگز اور اتوار 13اپریل کو شارع فیصل پر عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ منعقد کیا جائے گا، پورا کراچی اہل غزہ کے لیے سڑکوں پر نکلے گا، تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے ورکرز سے بھی اپیل ہے کہ تمام تر سیاسی و مسلکی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر فلسطین کے لیے احتجاج میں شریک ہوں، معاہدہ جنگ بندی کو توڑ کر ایک بار پھر غزہ پر وحشیانہ بمباری کی جارہی ہے اور حالیہ بمباری میں 500سے زائد بچوں کو بھی شہید کر دیا گیا ہے، امریکہ و مغربی ممالک اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، مسلم ممالک اور ایٹمی پاکستان کے حکمران‘عرب لیگ اور او آئی سی کہاں ہیں؟، بچوں کے اڑتے لاشے دیکھ کر بھی ان کے ماتھے پر شکن کیوں نہیں آتی؟ مسلم حکمرانوں نے اگر اب بھی اپنا فرض ادا نہ کیا اور اسرائیل کو نہ روکا تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید