کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر کے علاقے میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 10 چشتی نگر گوٹھ میں واقع نجی بینک کے قریب فائرنگ سے 2 افراد 30 سالہ محمد راشد ولد محمد اسماعیل اور 25 سالہ شاہد ولد اللہ دتہ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق اسپتال میں دوران علاج شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔