• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، تاجر برادری کی اپیل پر ہڑتال کی گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف کراچی میں تاجر برادری کی اپیل پر پیر کو شہر میں پرامن ہڑتال کی گئی ، کراچی کے تاجروں نے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اپنا کاروبار بند رکھا،شہر کے تقریباً تمام بڑے کاروباری مراکز بند رہے،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف دکانداروں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ہونے کا واضح اعلان کرے،احتجاجی مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینوں کے حق میں نعرے لگائے، اولڈ سٹی ایریا کی تمام مارکیٹس، جوڑیا بازار سمیت مختلف مارکیٹس بند رہیں ،کراچی ٹمبر مرچنٹ ٹریڈر، سٹی کراچی تاجر اتحاد، آل کراچی تاجر ایسوسی ایشن، کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ایسوسی ایشن، طارق روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تاجر تنظیموں نے بھی کاروبار بند رکھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید