• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سیکولر ملک نہیں، مذہبی جنونی اقلیتیں غیر محفوظ ، شاداب رضا نقشبندی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مسلم وقف جائیدادیں ہڑپنے کا بل بھارت کا اسلام دشمن چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،بھارت سیکولر ملک نہیں مذہبی جنونی ہے جہاں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں،مسلمانوں کی متروکہ جائیدادیں ہڑپنے کا متنازعہ وقف بل بھارتی حکومت کی جنونیت اور مسلم دشمنی پر مبنی ہے،مودی حکومت مسلمانوں کے ساتھ ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے،اقوام متحدہ بھارتی انسانیت اور مذہب دشمن اقدامات کو روکنے کیلئے عالمی قوانین پر عمل درآمد کرئے،بھارت ایک طرف کشمیر اور دوسری طرف بھارت میں مسلم نسل کشی اور ظلم وبربریت کی انتہا کرچکا ،عالمی ادارے بے بسی کا مظاہرہ کرکے متنازع بن رہے ہیں اور انصاف کا قتل ہورہا ہے،حکومت پاکستان بھارتی حکومت کے مسلم دشمن فعل اور متروکہ وقف بل کے خلاف آواز بلند کرے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید