• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصبہ کالونی میں شوہر نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قصبہ کالونی میں شوہر نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون قصبہ کالونی اسلامیہ کالونی نمبر ایک کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب گھر میں شوہر کی فائرنگ سے اس کی بیوی 40 سالہ ذکیہ جاں بحق ہو گئی ،پولیس کے مطابق نشئی شوہر ضمیر خان نے نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے 3بچوں کی ماں کو قتل کیا اور اسلحہ سمیت فرار ہوگیا، مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا جسے بعد ازاں ورثاء کے حوالے کردیاگیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزم جرام پیشہ اور نشے کا عادی ، اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید