• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام میں مقامات مقدسہ کے احترام کا پیغام بھی ہے، علامہ صادق عباس

کراچی ( پ ر)ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہےکہ اسلام حقائق پر مبنی دین ہے جس میں انسانیت کے لئے دنیا و آخرت کی فلاح موجود ہے ،اسلام میں جہاں عبادت الہیٰ پر زور دیا ہے وہاں مقامات مقدسہ کےاحترام کا پیغام بھیہے یہی وجہ ہے کہ اسلام میں حرمت کعبہ ،عظمت مساجد اور مسلمانوں کے قبرستان اور آخری آرام گاہوں کا تقدس اہم ہے ،اسی طرح مقدس شہروں میں مکہ ،مدینہ کی حرمت کا بھی ذکر ہے جبکہ کوفہ ،نجف ،کربلاء ،مشہد مقدس کا بھی احترام ہے ، حضور اکرم ﷺ کی چہیتی بیٹی حضرت فاطمہ زہراکی لحد مبارککی زیارت مسلمانوں کیلئے روحانی تسکین کا ذریعہ،جنت البقیع اسلام کی تاریخ اور تقدس کا روشن باب ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید