• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف جہاد کا اعلان کریں، فیصل ندیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف مسلم ممالک کی قیادت کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف کردار ادا کریں، اب مزمتوں کا وقت گزر چکا ہے، مسلم ممالک کے لیڈر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف جہاد کا اعلان کریں، اقوام متحدہ امریکی مفادات کو تحفظ دینے والا ادارہ ہے، دکانداروں سے درخواست کریں گے کہ اپنی دکانوں سےاسرائیلی مصنوعات ختم کریں۔ جس دکان میں اسرائیلی مصنوعات ہوں گی اس کا بائیکاٹ کریں گے،مظاہرے سے جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری صابر ابو مریم، مسلم لیگ ن کے رہنما قیس منصور شیخ، کراچی گرینڈ الائنس کے رہنما محمد اسلم سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت و خطاب کیا ، فیصل ندیم نے کہا کہ اسرائیل مہذب نہیں قاتل ریاست ہے، کسی بھی ظالم کا وجود دنیا میں برقرار نہیں رہتا،اسرائیل اور امریکا اپنے ظلم کی وجہ سے مٹ جائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید