• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالڈ ویسٹ بورڈ اب تک کچرے سے مطلوبہ بجلی پیدا نہیں کرسکا، میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ اور جنرل سیکریٹری گل اسلام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنے قیام کے 11سال مکمل کرنے کے باوجود کچرے سے مطلوبہ بجلی پیدا کر سکی نہ ما ڈرن جی ٹی ایس قائم ہوااور نہ ہی ڈمپنگ گراؤنڈ اپ گریڈ کیا جاسکا ہے ،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو2014 ءمیں سندھ اسمبلی میں ایک دلفریب اور ماڈرن طریقے سے کچرا اٹھانے اور ٹھکانےلگانےکا نظام رائج کرنے کے لیے قانون سازی کرکے قائم کیا گیا، لیکن کچھ ہی عرصے بعد چوربازاری شروع کردی گئی اور کئی کئی روز کوڑے دان کچرے سے بھرے ر ہے ، مگر بار بارشہریوں کی شکایات کے بعد کچرا اٹھایا جاتا ہے اور جی ٹی ایس پر ایک ٹرپ کے تین، چار چکر کرکے بھاری بلز وصول کیے جاتے رہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید