• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ شبیر میثمی کی ساجد نقوی سے ملاقات، پارا چنار میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی، اس موقع پر علامہ سید علی رضا نقوی کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ، ملاقات کے دوران ملک بھر بالخصوص کرم پاراچنار میں امن و امان کی صورتحال،گلگت بلتستان کے سیاسی حالات،تنظیمی امور اور زائرین کو درپیش مسائل سمیت مختلف اہم معاملات پر قائد ملت جعفریہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ، علامہ سید ساجد علی نقوی نے ان مسائل پر مرکزی سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا اور ان کے حل کے لیے رہنمائی و اہم ہدایات جاری کیں اور بعض اہم اقدامات کی انجام دہی کے حوالے سے بھی رہنمائی کی ، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کرم پاراچنار کے متاثرہ عوام کی امداد کے سلسلے میں جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید