کرا چی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مبینہ طور پر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزم پیرن خان کو گرفتار کرکے ایک 30 بور پسٹل موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی ،تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے مبینہ طور پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ شہریوں سے لوٹ مار کررہا تھا، ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاع پر پاک کالونی کے علاقے میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران مبینہ طور پراسٹریٹ کرائم، ڈکیتی و موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث فہیم، ولید اور کامران قریشی کو گرفتار کرکے دو غیرقانونی پستول گلبہار کے علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں چھینے گئے تین موبائل فون بھی برآمد کرلئے ،تھانہ الفلاح پولیس نے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم نعمان عبدالرشید کوگرفتار کرکے چوری کی گئی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔