• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکا ایکٹ اور فراڈ کے مقدمات میں فرحان ملک کی ضمانتیں منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے پیکا ایکٹ کے مقدمے میں فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ،درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ چھ ماہ گذرنے کے باوجود کوئی ثبوت نہیں دیا گیا،صرف اسکرین شاٹ کی بنیاد پر مقدمہ نہیں بنتا، دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کال سینٹر کے ذریعےغیر ملکیوں سے فراڈ کےکیس میں بھی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر تے ہوئے ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید