یکم جنوری سے 7 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 7 اپریل تک سندھ بھر سے ملیریا کے 13 ہزار 560 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی میں ملیریا کے 168 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 65 کیسز ضلع جنوبی سے رپورٹ ہوئے۔
ضلع ملیر سے 55، ضلع غربی سے 26، ضلع کورنگی سے 15، ضلع شرقی سے 5 اور ضلع وسطی سے صرف 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع کیماڑی سے جنوری سے اپریل تک کوئی ملیریا کا کیس سامنے نہیں آیا۔
حیدر آباد ڈویژن سے 5 ہزار 543، لاڑکانہ ڈویژن سے 3 ہزار 843، شہید بینظیر آباد سے 1 ہزار 569، میر پور خاص ڈویژن سے 1 ہزار 175 اور سکھر ڈویژن سے 1 ہزار 262 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے مطابق متعلقہ اضلاع میں ملیریا کی روک تھام اور مچھر مار مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔