بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایوارڈز کو کبھی بھی اہمیت نہیں دی، شاید اسی لیے مجھے اتنے ایوارڈ بھی نہیں ملے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بجائے اسکے کہ ایوارڈز کے ذریعے سے اپنی کارکردگی کی توثیق حاصل کی جائے، لوگوں کو چاہیے خود کو بطور فنکار مطمئن کرنے پر توجہ مرکوز کریں اور دوسروں کی مرضی پر انحصار نہ کریں۔
حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے سے انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ وہ اس پر یقین رکھتی ہیں کہ ایوارڈز عارضی اور قلیل المدتی ہوتے ہیں۔
انکے مطابق یہ مختصر شناخت پیش کر سکتے ہیں کیونکہ ایک سال بعد ہی یہ تبدیل ہوجاتے ہیں اور نئے لوگوں کو ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔ اسی لیے میں کہتی ہوں کہ یہ وقتی ہوتے ہیں۔