• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن، حدیدہ پر امریکی بمباری میں بچوں سمیت 10 افراد شہید

حدیدہ(اے ایف پی، جنگ نیوز) یمن کے حوثیوں نے کہا ہے کہ ایک روز قبل حدیدہ پر ہونے والے امریکی فضائی حملے میں شہید افراد کی تعداد10 ہوگئی ہے۔حوثیوں کے المسیرہ ٹی وی اسٹیشن نے کہا، "حدیدہ کے ایک رہائشی محلے میں امریکا کی قتل و غارت گری کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان انیس الاصبی نے بتایا کہ اس حملے میں 4سے اور دو خواتین جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ گروپ نے ایک امریکی ڈرون مار گرایا ہے، تل ابیب کے علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا اور امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر ڈرون حملے کئے ہیں۔ حوثی میڈیا نے کہا کہ حملے میں بحیرہ احمر کے ساحلی شہر کے ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ منگل کی رات، اے ایف پی کے ایک صحافی نے یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکوں کی آواز سنی۔یمن میں حوثیوں کے زیر انتظام علاقوں میں واشنگٹن کی جانب سے 15 مارچ کو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف فضائی مہم شروع کرنے کے بعد سے تقریباً روزانہ حملے ہو رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید