• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 35 فلسطینی شہید، رفح کو بفر زون میں تبدیل کرنے کی تیاری

کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ میں رہائشی  عمارتوں پر اسرائیلی بمباری، 35 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی اور80لاپتہ ہوگئے، اسرائیلی فوج نے  رفح کو بفرزون میں تبدیل کرنے کی تیاری کرلی، اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے موراج راہ داری کی توسیع شروع کر دی،رفح میں تمام عمارتوں کو منہدم کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، اقوام متحدہ کے مطابق غذائی قلت کے سبب 60 ہزار فلسطینی بچوں کو صحت کے سنگین مسائل لاحق ہیں جبکہ چھوٹے چھوٹے بچے پانی کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں  ۔ تفصیلات کے مطابق     غزہ شہر کے علاقے الشجاعیہ میں  ایک رہائشی عمارت   پر اسرائیلی فضائی حملے میں 30 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ حملے کی تحقیقات کرے گی۔فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال کے مطابق ملبے تلے دبی لاشوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج رفح کے علاقے کو بفرزون میں تبدیل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ رفح کا علاقہ غزہ کی پٹی کے مجموعی رقبے کا20فی صدہے۔اسرائیلی اخبار نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے موراج راہ داری کی توسیع شروع کر دی ہے جہاں اس کی لمبائی میں واقع عمارتیں تباہ کی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ رفح میں تمام عمارتوں کو منہدم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید