کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع سے جمعیت کے رکن صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین ،حاجی محمد نواز کاکڑ نے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کے حالات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں مولانا ولی محمد ترابی اور عطاء اللہ جوگیزئی نے بھی مولانا عبدالواسع سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔