• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے کی ترامیم سے شہریوں کے بنیادی حقوق مجروح ہونگے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن چیئرمینز کی مدعیت میں نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے توسط سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کراچی کے رہائشی پلاٹوں کو کمرشل استعمال میں لانے کی ترامیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن جمع کرادی اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ یہ ترمیم ختم کی جائے، بعدازاں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 13مارچ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کراچی بلڈنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ریگولیشن2002میں کی گئی ترمیم نہ صرفKDA کے 1958کے قانون بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے،جس کے نتیجے میں شہریوں کے بنیادی حقوق مجروح ہونگے، علاوہ ازیں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مجلس وحدت المسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسین اور ناصر حسین سے مجلس کے صوبائی دفتر میں ملاقات کی اور جماعت اسلامی کے تحت اتوار 13اپریل کو شارع فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید