کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور پیپلز لیب بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک مدبر اور سنجیدہ سیاست دان سے محروم ہوگیا، تاج حیدر پیپلزپارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ءکرے۔