• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: صحافی کلہاڑی کے وار سے قتل، کھیت سے لاش برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیرپور کی تحصیل ٹھری میر واہ میں پولیس کو کھیت سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔

ایس ایس پی سمیع اللّٰہ کے مطابق ملنے والی لاش صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہے جنہیں کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا ہے کہا اللّٰہ ڈنو شر کے چہرے پر بھی تشدد کے نشانات ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قریبی دوست کو تفتیش کے لیے تحویل میں لیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید