کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی) کے سیکورٹی گارڈز عیدالفطر پر تنخواہوں سے محروم رہے۔ ذرائع کے مطابق ای او بی آئی کے ہیڈ آفس اور کراچیسمیت سندھ و بلوچستان کے 13ریجنل اور دیگر دفاتر میں تعینات درجنوں سیکورٹی گارڈز اعلیٰ افسران کی غفلت کے باعث عید الفطر پر تنخواہوں سے محروم رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر جی اے ڈی سمیت بیشتر افسران عیدالفطر کی تعطیلات منانے اپنے آبائی علاقوں میںگئے ہوئے ہیں، جو تعطیلات ختم ہو جانے کے باوجود تاحال ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔