کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس میں گردوں کی پیوند کاری کا 715 واں آپریشن کیا گیا۔
ترجمان ڈاؤ اسپتال کے مطابق اسپتال کے رینل ٹرانسپلانٹ یونٹ میں اب تک گردوں کے 714 کامیاب ٹرانسپلانٹ مکمل کیے جا چکے ہیں۔
715 واں ٹرانسپلانٹ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈونر اور ریسیور کے درمیان کیا گیا۔
یہ اہم آپریشن گردوں کی پیوندکاری کے عالمی ماہر پروفیسر جان فینگ کی نگرانی میں کیا گیا۔
کراچی میں پروفیسر راشد بن حامد، پروفیسر ایاز اور ان کی ٹیم نے پروفیسر فینگ کی قیادت میں اس اہم مرحلے کو انجام دیا۔
یہ پاکستان کی تاریخ کا ایسا پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ تھا، جسے براہِ راست آپریشن تھیٹر سے سیمینار ہال اور سوشل میڈیا پر دکھایا گیا۔