• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل چھیننےمیں مزاحمت پر فائرنگ، دو بھائی جاں بحق، تین افراد زخمی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ نون کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ سیکٹر آئی-14گلی نمبر 45کے قریب پیش آیا، جہاں چار سے پانچ نوجوان جو راولپنڈی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں موبائل فون پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک دو موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے آ کر موبائل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر فائرنگ کی گئی جس سے دو بھائی حسنین اور حسیب جاں بحق ہو گئے۔ایک بھائی موقع پر ہی جبکہ دوسرا ہسپتال پہنچ کر زندگی کی بازی ہارگیا۔ تین زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے ایک زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا ۔ دریں اثناءتھانہ گولڑہ کے علاقے میں جنگل ایریا میں درخت سے پھندہ لگی لاش ملی جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے شہری نے ریسکیو ون فائیو پر اطلاع دی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
اسلام آباد سے مزید