برمنگھم میں پچھلے سال کے بدامنی کے واقعہ کے بعد 20 سالہ نوجوان امان باری کو جیل بھیج دیا گیا۔
ویسٹ مڈلینڈز میں گزشتہ سال کے موسم گرما کے بدامنی کے واقعہ میں ملوث ایک شخص کو سزا سنائی گئی ہے۔ امان باری کو گزشتہ سال اگست میں برمنگھم کے بورڈسلے گرین میں انتشار کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
20 سالہ باری اس انتشار میں ملوث تھا جس نے 5 اگست کو سٹونی لین میں ایک پب پر حملہ کرنے اور ایک شخص پر حملہ کرنے سے قبل اسکوڈا کی گاڑی کو توڑا تھا۔
اوک کرافٹ، سولیہل سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان کو گزشتہ روز برمنگھم کراؤن کورٹ سے ایک سال اور نو ماہ کےلیے جیل بھیج دیا گیا۔
برمنگھم پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ رچرڈ نارتھ نے کہا ہے کہ یہ سزا ظاہر کرتی ہے کہ ہم اپنے قصبوں اور شہروں میں تشدد کو برداشت نہیں کرتے۔ "ہم اپنی اپیل کا اشتراک کرنے کیلئے عوام کے ممبران کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جو ذمہ داروں کی شناخت کیلئے بہت اہم تھا۔"